Home تازہ ترین برطانوی ہائی کمشنر پی آئی اے کی مداح!جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کردی

برطانوی ہائی کمشنر پی آئی اے کی مداح!جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کردی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کردی ۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد کا سفرکیا ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد میں پی آئی اے کی پرواز سے براہ راست مانچسٹر جاؤں گی۔

پی آئی اے کے کپتان نے بتایا کہ ہوابازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا،سی ای او پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہواباز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی ۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سی ای او پی آئی اے کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...