Home highlight وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، غیرقانونی پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو

وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، غیرقانونی پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نےملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے اُمور بھی زیرِ بحث آئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہزاد اکبر اور عادل راجہ پاکستان میں مطلوب ہیں اور ان کو فوری طور پر وطن واپس بھیجا جائے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے EXTRADITION کے کاغذات متعلقہ حکام کو فراہم کر دیے گئے ہیں اور وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کے ذریعے EXTRADITION کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے، اور بیرون ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور بہتان کی کسی بھی ملک میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی میں برطانیہ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...