Home sticky post 4 برطانوی وزیراعظم نے لندن آمد پر یوکرینی صدر کو گلے لگا لیا

برطانوی وزیراعظم نے لندن آمد پر یوکرینی صدر کو گلے لگا لیا

Share
Share

لندن: یوکرینی صدر زیلنسکی کی لندن میں ٹین ڈاؤننگ آمد پر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے گلے لگا کر استقبال کیا۔

ٹین ڈاؤننگ میں یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، زیلنسکی نے برطانوی وزیراعظم کو کہا یوکرین کی حمایت پر آپ کا اور برطانوی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بادشاہ شاہ چارلس نے کل میری ملاقات کو قبول کیا، اس کے لیے بھی شکریہ اور شکر گزار ہوں کہ کل اتنی بڑی یورپی سربراہی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے پاس ایسے اسٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کا یوکرینی صدر زیلنسکی اور سے ملاقات کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

ملاقات میں زیلنسکی نے روسی صدر پیوٹن کی جارحیت پر سوال اٹھایا، جبکہ ٹرمپ نے انہیں شکر گزار ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

نائب امریکی صدر وینس نے یوکرینی صدر کو اوول آفس میں امریکی انتظامیہ پر تنقید سے باز رہنے کو کہا۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

اسرائیلی فوجی پروازیں ایران کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ، تہران کا مؤثر جواب دینے کا اعلان

ایران کا اسرائیلی فوجی پروازوں پر سخت مؤقف تہران: ایرانی خاتم الانبیاء...

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو "کربلا” میں تبدیل کر دیا، حریت قیادت کا الزام

یومِ عاشورہ پر حریت قیادت کا پیغام سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی...