Home Uncategorized ‎برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر میں مبتلا ہوگئیں

‎برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر میں مبتلا ہوگئیں

Share
Share

‎ لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

‎ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے بتایا کہ جنوری میں ان کے پیٹ کی سرجری ہوئی تھی اور ان کا خیال تھا کہ یہ کینسر نہیں ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ کینسر تھا۔

‎انہوں نے کہا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر ان کیلئے بہت بڑا دھچکا تھی لیکن وہ اپنے بچوں اور فیملی کیلئے اسے منظر عام پر نہیں لانا چاہتی تھیں۔
‎برطانوی شہزادی نے بتایا کہ اب کینسر کے علاج کیلئے ان کی کیمیو تھراپی جاری ہے اور دن بدن اس سے صحت مند ہورہی ہیں۔

‎کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ شہزادے ولیم کا ان کے ساتھ ہونا ان کے سکون اور علاج کا بہت بڑا سورس ہے اور انہیں شہزادے سے ہر جگہ بہت زیادہ سپورٹ ملی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...