Home sticky post 4 برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا ایک بار پھر پہن لیا

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا ایک بار پھر پہن لیا

Share
Share

لندن:برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو، پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے عید الفطر کے موقع پر مسلم کمیونٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ پاکستانی ڈیزائنر کی جانب سے تیار کردہ لباس میں نظر آئیں۔
پاکستان فیشن انڈسٹری کی نامور ڈیزائنر ایلان کلوتھنگ برانڈ کی کری ایٹیو ڈائریکٹر خدیجہ شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ انسٹاگرم پر پرنسس آف ویلز کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں کیٹ مڈلٹن کو ایلان برانڈ کے جوڑے کا دوپٹہ اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔
خدیجہ شاہ نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے خاص طور پر یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ شہزادی نے عید پر ایلان کا لباس دوبارہ پہنا جو انہوں نے پہلی بار سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے دوران پاکستان کے دورے پر پہنا تھا۔
خدیجہ شاہ نے اپنی پوسٹ میں کیٹ مڈلٹن کی سادگی کی بھی تعریف کی ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے 2019ء میں 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
اس دوران کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے برانڈ ایلان کا تیار کردہ سفید اور سیاہ رنگ کا یہ جوڑا پہلی بار پہنا تھا۔
بعد ازاں اس جوڑے کو کلاتھنگ اسٹور و فیشن برانڈ ’ایلان‘ کی جانب سے عید کلیکشن کے لیے بھی پیش کیا گیا تھا۔
ایلان نے انسٹاگرام پوسٹ میں لباس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے اس کی قیمت 29 ہزار 500 روپے بتائی تھی۔
خیال رہے کہ پرنس ولیم اور پرنسس کیٹ مڈلٹن کی جانب سے کیا گیا پاکستان کا یہ دورہ کسی بھی برطانوی شاہی گھرانے کی شخصیت کی جانب سے 13 سال بعد کیا گیا تھا۔

ان سے قبل 2006ء میں موجودہ برطانوی شاہ چارلس نے اس وقت شہزادے کی حیثیت سے اپنی اہلیہ شہزادی کمیلا کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ان سے

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...