Home Uncategorized برطانوی خلائی ایجنسی کا خلاء میں ادویات بنانے کاپلان

برطانوی خلائی ایجنسی کا خلاء میں ادویات بنانے کاپلان

Share
Share

 

لندن:برطانوی خلائی ایجنسی (یو کے ایس اے) نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اندر ادویات بنانے کی آزمائش کے لیے نئی ٹیکنالوجیز وضع کرنے کے حوالے سے BiologIC ٹیکنالوجیز کے ساتھ اشتراک کر لیا۔برطانوی خلائی ادارے کی جانب سے اس منصوبے میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

بائیولوجک کے مطابق خلاء کے سخت ماحول میں مضبوط، پھیلے ہوئے اور جزوی طور پر خودکار بائیو پروسیسنگ انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نے مائیکرو گریویٹی میں کام کرنے والا ایک درست بائیوپروسیسنگ پلیٹ فارم بنایا ہے۔

یو کے ایس اے اور BiologICایک ایسی ترتیب کے ساتھ بائیو پروسیسنگ پلیٹ فارم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جو زمین کے نچلے مدار اور خلائی ماحول کی مائیکرو گریویٹی میں کام کر سکے۔

خلائی بائیو مینوفیچرنگ دنیا بھر کے ممالک کے لیے ایک ضروری لائحہ عمل بن چکا ہے تاکہ خلاء میں انسانی سرگرمیوں کو برقرار رکھا جا سکے اور اس کے لیے بائیو فارماسوٹیکل کمپنیاں مائیکرو گریویٹی ماحول کے تحت نئی تھراپیوٹک اقدار وضع کر رہی ہیں۔

بائیولوجک خلاء میں اپنی بائیو کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تجربہ کرنے کا ارادہ رکتی ہے۔ بائیو کمپیوٹر مشینوں کی ایک نئی کیٹگری ہے جو کمپیوٹر چپس جیسے مائع بائیو پروسیسنگ چپس سے بنائی گئی ہیں۔

جدید بائیو ٹیکنالوجی انٹرپرائزز فوری طور پر اس ٹیکنالوجی کو اپنانے رہے ہیں تاکہ خلیاتی، جینیاتی، اینٹی باڈی، اے ڈی سی، ا?ر این اے-ایل این پی اور اسٹیم سیل تھراپی پر کام کیا جا سکے۔

برطانوی خلائی ادارے کی جانب سے اس منصوبے میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...