Home sticky post 2 بلوچستان میں پسند کی شادی پر بھائیوں نے بہن اور شوہر کو قتل کر دیا

بلوچستان میں پسند کی شادی پر بھائیوں نے بہن اور شوہر کو قتل کر دیا

Share
Share

نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اُس کے شوہر کو قتل کر دیا۔

لیویز کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھے، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچایا، لیویز نے بتایا کہ ’پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔۔

کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں سے راضی نامہ ہوگیا تھا، گزشتہ روز مقتولہ کے بھائیوں نے دونوں میاں بیوی کو دعوت کے بہانے کوئٹہ بلایا تھا۔

مقتولین کوئٹہ کے لیے نکلے، راستے میں رات ہونے پر لکپاس کے قریب ایک ہوٹل میں رات گزاری۔

صبح مقتولہ کے بھائیوں نے ٹیلی فون کرکے اُن کی لوکیشن معلوم کی اور وہاں پہنچ کر دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا۔

ملزمان فائرنگ کرنےکے بعد فرار ہوگئے۔ لیویز نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...