Home sticky post 2 سری لنکا میں توہینِ اسلام پر بدھ رہنما کو قید کی سزا

سری لنکا میں توہینِ اسلام پر بدھ رہنما کو قید کی سزا

Share
Share

کولمبو:بدھ رہنما کو اسلام کیخلاف مذہبی منافرت پر 4 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی اور وہ ضمانت پر تھا
سری لنکا میں ایک بدھ رہنما کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ مت رہنما گالاگوداتے گناناسارا اشتعال انگیز بیانوں اور نفرت آمیز تقاریر کے لیے بدنام ہیں۔

مذہب اسلام کی توہین اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی ایک اشتعال انگیز تقریر پر ان کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ٹھوس شواہد اور اعتراف جرم کے باعث عدالت نے بدھ رہنما کو مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہی بدھ رہنما مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر 4 سال کے لیے جیل بھیجا گیا تھا۔
تاہم وہ پیرول پر رہا ہو کر واپس آگئے تھے اور ایک بار پھر نفرت آمیز تقریر کے مرتکب ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد پیرس کیلئے پروازیں بحال ہو گئیں

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد...

پی سی بی نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کردیا

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز...

ملٹری کورٹس کیس، آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران...