Home Uncategorized آواز سن کر ذیا بیطس کی تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل تشکیل

آواز سن کر ذیا بیطس کی تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل تشکیل

Share
Share

اونٹاریو: کینیڈین طبی محققین نے ایک مصنوعی ذہانت ماڈل کو تشکیل دیا جو مریضوں کی آوازیں سن کر چھ سے 10 سیکنڈ کے اندر ٹائپ 2 ذیا بیطس کی درست تشخیص کر سکے گا۔

سائنس دانوں کو یہ کامیابی ماڈل کی جانب سے مریض اور صحت مند افراد کی آواز کے درمیان فرق کے حوالے 14 فیچرز کی نشان دہی کے بعد حاصل ہوئی۔

مصنوعی ذہانت کا یہ ماڈل پچ میں تبدیلی اور آواز کی شدت سمیت آواز کی متعدد خصوصیات پر غور کرتا ہے جو انسانی کان نہیں کر سکتے اور حاصل ہونے والے ڈیٹا کا موازنہ صحت کے متعلق بنیادی معلومات (مریض کی عمر، جنس، قد اور وزن) سے کرتا ہے۔

تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ مصنوعی ذہانت کی خواتین میں بیماری کی تشخیص کی شرح 89 فی صد جبکہ مردوں میں یہ شرح 86 فی صد ہے۔

یہ اے آئی ماڈل اپنے اندر اس دائمی بیماری میں مبتلا عام انسان کے اخراجات کو حد درجہ کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ روایتی طور پر یہ بیماری ذاتی حیثیت میں مہنگے ٹیسٹ کی مدد سے کی جاتی ہے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور کلک لیب کی ریسرچ سائنس دان جیسی کوفمین کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ٹائپ 2 ذیا بیطس سے متاثرہ اور غیر متاثرہ افراد کی آواز میں فرق کو واضح کرتی ہے۔

جیسی کوفمین پُر امید ہیں کہ کمپنی کی مصنوعی ذہانت کا ماڈل میڈیکل کے شعبے میں ذیا بیطس کی تشخیص کے طریقہ کار کو تبدیل کر سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...