Home sticky post 2 بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمہ میں ریلیف مل گیا

بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمہ میں ریلیف مل گیا

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمہ میں ریلیف مل گیا، تھانہ رمنا کے مقدمہ میں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
پراسیکیوشن کی جانب سے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...