Home Uncategorized بائے پاکستان!میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی،آئمہ بیگ ملک چھوڑ کر چلی گئیں.

بائے پاکستان!میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی،آئمہ بیگ ملک چھوڑ کر چلی گئیں.

Share
Share

لاہور: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ غیر معینہ مدت کیلئے پاکستان کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر گلوکارہ نے مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے مداحوں کو ملک چھوڑنے کی خبر دی ہے۔
آئمہ بیگ نے لکھا ’اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ معمول کے طور پر ایک یا دو ہفتوں اور چند مہینوں کیلئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کیلئے ملک سے باہر جارہی ہیں۔

گلوکارہ نے مزید لکھا کہ وہ ملک چھوڑنے پر خوش نہیں ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ اللہ سب کچھ ٹھیک کردے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیشے اور کام کیلئے ملک سے باہر رہیں گی اور ہر فنکار کو ایک سے دوسرے ملک جانا پڑتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...