Home Uncategorized ’کیفے چائے والا‘ انٹرنیشنل برانڈ بننے والا ہے، سوشل میڈیا اسٹار کا انکشاف

’کیفے چائے والا‘ انٹرنیشنل برانڈ بننے والا ہے، سوشل میڈیا اسٹار کا انکشاف

Share
Share

اسلام آباد: سوشل میڈیا اسٹار ارشد چائے والا نے کہا ہے کہ وہ اپنے برانڈ کو انٹرنیشنل سطح پر لے کر جارہے ہیں، لندن میں ’کیفے چائے والا‘ کی دس نئی برانچیں جلد کھلنے والی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں ارشد کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے اپنا برانڈ لانچ کرنا چاہتے تھے اور وہ پاکستانی شناخت کو عالمی طور پر نمایاں کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ‘کیفے چائے والا‘ کھولنے کے بعد انہیں کسی شے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اپنے برانڈ کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

شادی کے سوال پر ارشد چائے والا کا کہنا تھا کہ جب صحیح وقت آئے گا تو وہ اپنی شادی کا اعلان خود کریں گے۔

انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ وہ اس وقت کسی خاتون کے ساتھ افیئر میں نہیں ہیں اور انہیں شادی کی بہت ساری پیشکشیں آتی رہتی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...