Home sticky post 6 کیا کوئی خاتون پوپ بن سکتی ہیں ؟ موجودہ کارڈینلز میں ایک خاتون بھی ممکنہ امیدوار ؟

کیا کوئی خاتون پوپ بن سکتی ہیں ؟ موجودہ کارڈینلز میں ایک خاتون بھی ممکنہ امیدوار ؟

Share
Share

ویٹیکن:پوپ فرانسس کی ایسٹر کے روز وفات کے بعد دنیا بھر سے تعزیت کرنے والے ویٹی کن پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کی تدفین ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں کی جائے گی۔

88 سالہ پوپ فرانسس کی تدفین کے بعد نئے پوپ کا انتخاب کیا جائے گا جس کے لیے موجودہ کارڈینلز میں ایک خاتون بھی ممکنہ امیدوار ہوسکتی ہیں۔

جس کے بعد سے یہ سوال اُٹھایا جا رہا ہے کہ کیا ایک عورت پوپ بن سکتی ہے کیوں کہ کیتھولک چرچ کے قوانین کے مطابق پوپ بننے کی شرائط میں امیدوار کا مرد ہونا بھی شامل ہیں۔

کیتھولک چرچ کے سربراہ بننے کے لیے بپتسمہ یافتہ کیتھولک اور پادری کے طور پر مقرر ہونا بھی ضروری ہے اور یہ دونوں عہدے صرف مردوں کے لیے مخصوص ہیں۔

اس حوالے سے 1994 میں پوپ جان پال دوم نے واضح طور پر کہا تھا کہ چرچ کے پاس عورتوں کو پادری مقرر کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یسوع مسیح نے صرف مرد حواری منتخب کیے تھے اور چرچ کی صدیوں پرانی روایت اسی اصول پر مبنی ہے اس لیے عورت نہ تو پادری اور نہ ہی پوپ نہیں بن سکتی۔

البتہ 21 اپریل کو انتقال کر جانے والے پوپ فرانسس کا مؤقف زرا مختلف تھا۔ انھوں نے اپنے دور میں خواتین کو چرچ میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا۔

تاہم پوپ فرانسس بھی عورت کے پادری یا پوپ بننے کے حق میں نہیں تھے۔

ماضی میں جھانکیں تو تاریخ میں ایک مشہور افسانہ “پوپ جون” کا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ نویں صدی میں ایک عورت نے مرد کا روپ دھار کر پوپ کا عہدہ سنبھالا اور بعد میں بچے کی پیدائش کے دوران ان کا راز فاش ہو گیا۔

تاہم مؤرخین اس کہانی کو محض ایک دیومالا قرار دیتے ہیں کیونکہ اس کے کوئی مستند شواہد موجود نہیں ہیں۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد...

بھارت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا

ممبئی: بھارت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔اپوزیشن...

پہلگام واقعہ، اقوام متحدہ کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہارتشویش، تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

نیویارک: پہلگام واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے...

امریکا بھارت کے ساتھ کھڑاہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاک بھارت معاملات کو بہت قریب...