Home Uncategorized کیا میں تمہاری سب سے زیادہ پسندیدہ بن سکتی ہوں؟،جنت مرزا کا نئی محبت مل جانے کا اشارہ

کیا میں تمہاری سب سے زیادہ پسندیدہ بن سکتی ہوں؟،جنت مرزا کا نئی محبت مل جانے کا اشارہ

Share
Share

لاہور:خوبرو پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے نئی محبت مل جانے کا اشارہ دے دیا۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی چند نئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

مذکورہ تصاویر میں جنت مرزا نے شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی ہے جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’کیا میں تمہاری سب سے زیادہ پسندیدہ بن سکتی ہوں؟۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ٹک ٹاکر کے مداح ان کیلئے تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں وہیں ابراہیم نامی فیشن ماڈل کا کمنٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

فیشن ماڈل ابراہیم نے جنت کی پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ “کوئی بھی چیز میری گرل کی خوبصورتی کی برابری نہیں کر سکتی”، ساتھ ہی انہوں نے ہارٹ والا ایموجی بھی بنایا۔

اس معاملے کو دو طرفہ بناتے ہوئے جنت مرزا نے ریپلائے میں ابراہیم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ” بہت بہت شکریہ میری محبت” ساتھ انہوں نے ہارٹ اور محبت کے پیغام والا ایموجی بھی بنایا۔

جنت مرزا کے ردِعمل دینے کی دیر ہی تھی کہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین متضاد تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ کئی سالوں سے جنت مرزا کا نام ساتھی ٹک ٹاک سٹار عمر بٹ کے ساتھ جڑا ہوا تھا لیکن 2023 میں اس ٹک ٹاکر جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...