Home Uncategorized کینیڈا نے اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی فروخت روک دی

کینیڈا نے اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی فروخت روک دی

Share
Share

اوٹاوا: کینیڈا نے غزہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی۔

کینیڈین خارجہ امور کے پارلیمانی سیکریٹری راب اولیفنٹ نے پارلیمنٹ میں سوال و جواب کے سیشن میں حکومت کے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کی حمایت جاری رکھیں گے اور اسرائیل کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے۔

گذشتہ روز کینیڈین پارلیمنٹ میں اکثریت رائے سے منظور ہونے والی قراردار میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطین کی ریاست کے قیام کی سمت کام کرے گا۔

کینیڈا کی پارلیمنٹ میں قرارداد کے حق میں 207 جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ آئے تھے، اس حوالے سے کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ کینیڈا اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...