Home Uncategorized کینیڈا کو بھارت کے خلاف مزید 3 بڑے ممالک کی حمایت حاصل ہو گئی

کینیڈا کو بھارت کے خلاف مزید 3 بڑے ممالک کی حمایت حاصل ہو گئی

Share
Share

اوٹاوا:سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر امریکہ کے بعد اردن، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے بھی کینیڈا کی حمایت کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، 8 اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم اور صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید کے درمیان نجر کے قتل کے معاملے پر بات چیت ہوئی جبکہ 9 اکتوبر کو جسٹن ٹروڈو نے اردن کے فرمانروا عبداللہ بن الحسین کی بھی حمایت حاصل کرلی۔

برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے بھارت کے خلاف قانونی کارروائی پر زور دیا، برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی پاسداری تمام ممالک پر لاگو ہوتی ہے، شیخ محمد بن زاید نے قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 21 ستمبر کو کینیڈا نے فائیو آئیز انٹیلی جنس کی مدد سے بھارت کے ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سے امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کی تائید کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...