Home sticky post 3 کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے رواں ہفتے مستعفی ہونے کاامکان

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے رواں ہفتے مستعفی ہونے کاامکان

Share
Share

اوٹاوا:کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے رواں ہفتے استعفیٰ دینے کا اعلان متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر جَلد مستعفی ہو جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا ’دی گلوب اینڈ میل‘ نے گزشتہ روز 3 ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔’دی گلوب اینڈ میل‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو یقینی طور پر نہیں جانتے کہ وہ اپنے استعفے کا اعلان کب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جسٹن ٹروڈو سے استعفے کا اعلان رواں ہفتے بدھ کے روز قومی کاکس کے اہم اجلاس سے پہلے متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں خبر سامنے آئی تھی کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی رواں سال کے اوائل میں اقتدار سے محروم ہوتی نظر آرہی ہے، ان پر اپنے ہی قانون سازوں کی جانب سے استعفیٰ دینے اور کسی اور شخص کو اقتدار سونپنے کا دباؤبڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکمراں جماعت لبرلز کو 9 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ بڑھتی قیمتوں اور ہاؤسنگ بحران کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں عوام کے غم و غصے کا سامنا ہے۔
دی کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) نے کہا تھا کہ ملک کے 10 صوبے میں سے سب سے زیادہ گنجان آباد اور پارٹی کے مضبوط گڑھ اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے 50 سے زیادہ لبرلز اراکینِ پارلیمنٹ نے ایک میٹنگ میں اتفاق کیا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...