Home sticky post 2 کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی

Share
Share

ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ جلد ہی وزیراعظم شپ سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
کینڈا میں ایک پریس کانفرنس میں کینیڈین وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ حکمراں لبرل پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن نئے رہنما کے انتخاب تک وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی لیڈر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا ارادہ رکھتا ہوں، وزیر اعظم کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دینا چاہتا ہوں، جب پارٹی ایک مضبوط رہنما کے ذریعے اپنا اگلا لیڈر منتخب کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ میں اگلے انتخابات میں لبرل پارٹی کے معیار پر پورا اترنیوالا نہیں بن سکتا، اس لیے کینیڈین پارلیمنٹ کو مارچ تک تحلیل کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کینڈین میڈیا نے چند روز قبل خبر دی تھی کہ توقع ہے کہ جسٹن ٹروڈو’کاکس‘ کے ایک اہم اجلاس سے قبل اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

سیکیورٹی خدشات: آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوں گے

سیکیورٹی وجوہات کے باعث اہم فیصلہ تہران: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...