Home Uncategorized کانز فلم فیسٹیول کی تقریبات کا تمام رعنائیوں کے ساتھ آغاز

کانز فلم فیسٹیول کی تقریبات کا تمام رعنائیوں کے ساتھ آغاز

Share
Share

پیرس: فرانس میں 76ویں کانز فلم فیسٹیول کی تقریبات کا تمام رعنائیوں کے ساتھ آغاز ہو گیا ۔رنگا رنگ تقریب میں بالی وڈ سے کے ستاروں کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ستاروں کی بڑی تعداد فرانس پہنچ گئی ہے، افتتاحی تقریب میں جیوری ممبران اور اداکاروں کی موجودگی میں ایوارڈ کی رونمائی کی گئی۔

رنگا رنگ تقریب میں بالی وڈ سے ایشوریہ رائے بچن، دپیکا پڈکون، شروتی حسن، اے آر رحمان اورسونم کپور کی شرکت کا امکان ہے، کل 25 فلموں کے درمیان کڑے مقابلے ہوں گے، کانز فلم فیسٹیول 17 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گا۔

فلم فیسٹیول کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...