Home سیاست نگران وزیر اعظم نامزدگی،پی ڈی ایم ، اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کو فائنل اختیاردیدیا

نگران وزیر اعظم نامزدگی،پی ڈی ایم ، اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کو فائنل اختیاردیدیا

Share
Share

اسلام آباد: پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے نامزدگی کا اختیار وزیراعظم شہبازشریف کودیدیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوگیا ، ویڈیو لنک اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور اختر مینگل سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہبازشریف کو نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کردیا، اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کردیں۔

پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی بھی منظوری دیدی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پْر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہاوٴس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فرداً فرداً ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی،عشائیے میں شرکاء کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...