Home نیوز پاکستان پنجاب میں آشوب چشم کے کیسز می بتدریج کمی آنے لگی

پنجاب میں آشوب چشم کے کیسز می بتدریج کمی آنے لگی

Share
Share

لاہور:پنجاب کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں آشوبِ چشم کے کیس کم ہونے لگے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 134 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک روز پہلے آشوب چشم کے 10 ہزار269 کیسز سامنے آئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں 236، ملتان میں 113، خانیوال میں 95 اور چنیوٹ میں 82 افراد آشوبِ چشم سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں آشوبِ چشم کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 879 تک جا پہنچی ہے۔

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ رواں سال بہاول پور میں77 ہزار 706، فیصل آباد میں 31 ہزار 41 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ شیخو پورہ میں 28 ہزار 112 اور لاہور میں 23 ہزار 869 افراد آشوبِ چشم سے متاثر ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں...

توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق کی سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق...

ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی...

رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر

اسلام آباد:رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے نئے...