Home Uncategorized کویت اورمصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آ گئے

کویت اورمصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آ گئے

Share
Share

کویت :امریکا کے بعد کویت اور مصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں تاہم نئے ویرینٹ سے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں۔

ترجمان کے مطابق اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔

ادھر مصر کی وزارتِ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ویرینٹ جے این ون کے مریضوں کی حالت بہتر ہے۔

علاوہ ازیں امریکا میں بھی کورونا کی جے این ون قسم تیزی سے پھیل رہی ہے ، امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے سبب ہیں، جے این ون قسم ستمبر میں پہلی بار سامنے آئی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے نئے ذیلی ویرینٹ جے این ون کو ’ویریئنٹ آف انٹریسٹ‘ کا نام دیا ہے، جس کے کیسز بھارت، چین، برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے 41 ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس نئے ویرینٹ سے فی الحال عوام کو زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور موجودہ ویکسین کی مدد سے بچا جاسکتا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ اور دیگر انفیکشن اس موسم سرما میں بڑھ سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...