Home Uncategorized جنگ بندی پانچواں روز ،دونوں جانب سے مزید قیدیوں کی رہائی

جنگ بندی پانچواں روز ،دونوں جانب سے مزید قیدیوں کی رہائی

Share
Share

غزہ: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 12 یرغمالی جبکہ اسرائیل نے بھی 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے القسام بریگیڈ کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز 10 اسرائیلی اور 2 غیر ملکیوں سمیت 12 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔

ادھر اسرائیل نے بھی اوفر جیل سے مزید 30 فلسطینی قیدی رہا کیے ہیں، رہائی پانے والوں میں 15 خواتین اور 15 مرد شامل ہیں، تمام فلسطینیوں کو 12 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑا گیا ہے۔

حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا ہے اسرائیل کا رویہ وحشیانہ تھا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمال بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔

خیال رہے کہ غزہ میں جاری حماس اسرائیل لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی کے 4 دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 160 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...