Home تازہ ترین غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر سیل قائم

غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر سیل قائم

Share
Share

اسلام آباد:غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر سیل قائم کردیے گئے ہیں۔ پولیس ، ایس پی یو اور ایس ایس یو غیر ملکیوں کی سیکورٹی ذمہ داریاں سرانجام دیگی۔ اعلی شخصیات کی سیکورٹی کیلئے مسلح افواج کو بلایا جائیگا۔محکمہ سیاحت غیر ملکی سفارتکاروں،سیا حوں ،صحافیوں، طلباء ،کھلاڑیوں اور مذہبی زائرین کی سیکورٹی کی نگرانی کریگا۔
غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے لیے جامع سکیورٹی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، اس حوالے سے دستاویز کے مطابق وفاقی ، صوبائی اور ضلعی سطح پر الگ الگ غیر ملکی سکیورٹی سیل قائم کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق سکیورٹی فریم ورک کے تحت وفاقی سطح پر غیر ملکی قومی سلامتی سیل قائم کیا گیا ہے، جو وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گا۔ اسی طرح صوبوں کی سطح پر صوبائی غیر ملکی سکیورٹی سیل ذمے داریاں سرانجام دیں گے۔
اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں میں بھی سکیورٹی سیل قائم کیے گئے ہیں۔ مقامی سطح پر حفاظتی انتظامات کے لیے ڈسٹرکٹ فارنرز سکیورٹی سیل غیر ملکیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس ، ایس پی یو اور ایس ایس یو سکیورٹی ذمے داریاں انجام دیں گے۔

علاوہ ازیں غیر ملکی اعلیٰ شخصیات کی سکیورٹی کے لیے مسلح افواج کو بلایا جا سکے گا۔ غیر ملکیو ں کی سرپرستی کرنے والے سرکا ری ادارے سکیورٹی انتظامات کے لیے فوکل پرسن نامزد کریں گے۔

اس کے علاوہ سیاحوں اورغیر ملکی صحافیوں کے سکیورٹی انتظامات محکمہ سیاحت کی ذمے داری ہوگی۔ محکمہ سیاحت ، غیر ملکی سفارتکاروں،سیا حوں، صحافیوں، طلبہ، کھلاڑیوں اور مذہبی زائرین کی سکیورٹی کی نگرانی کرے گا۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی،ویرات کوہلی کی شاندار سنچری

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات...

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی:بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری...

حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا، اسرائیلی طیاروں کی جنازہ گاہ کے اوپر پروازیں، مختلف علاقوں میں بمباری

بیروت:لبنان کے دارالحکومت میں مسلح مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ...

پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی،صدرزرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور: لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان ڈربی ریس 2025 میں سردار...