Home تازہ ترین سنچورین ٹیسٹ، جنوبی افریقا 301 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 90 رنز کی برتری حاصل

سنچورین ٹیسٹ، جنوبی افریقا 301 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 90 رنز کی برتری حاصل

Share
Share

سنچورین:پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

سنچورین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی طرف سے اوپنر ایدن مارکرم 89، کپتان ٹمبابا ووما 31، ڈیوڈ بیڈنگھم 30،ڈین پیٹرسن 12، کگیسو ربادا 13، ٹرسٹن اسٹبس 9 ریان ریکلٹن 8 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوربن بوشن نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ٹونی ڈی زورزی، کائیل وررینے اور مارکو یانسن2، 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3، 3، عامر جمال نے 2 جبکہ محمد عباس اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 82 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے کہا کہ ہم اس سیریز کو جیتنے پر فوکس کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشنز سیمرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

Share
Related Articles

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج مزید 2 اسرائیلی یرغمالی رہا

غزہ:غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو...

جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے...

تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے...