Home sticky post 5 چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف آنر پیش

چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف آنر پیش

Share
Share

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے، اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ تاریخ میں پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

آج کی تقریب معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کے بعد رونما ہونے والے اہم تنظیمی تبدیلی کا آغاز ہے، افواج پاکستان مستقبل کی جدید لڑائی کیلئے بہتر طریقے سے اپنے فرائض انجام دے سکیں گی، معرکہ حق جنوبی ایشیا کا وہ تاریخی معرکہ تھا جہاں دو ہمسایہ ریاستیں ایک دوسرے کے مدمقابل ملٹی ڈومین آپریشنز میں لڑیں، اللہ کی نصرت سے پاکستان کو معرکہ حق میں کامیابی حاصل ہوئی۔

پاکستان ایئرفورس نے معرکہ حق میں ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے 7 جہاز مارگرائے، جن میں 4 رافیل طیاروں سمیت ایس 400 بیٹری سسٹم کو بھی تباہ کیا گیا، جبکہ چیف ا?ف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان نیوی نے پاکستانی سمندری حدود کا برملا دفاع کیا۔

پاکستان نیوی کی تیاری اوراعلیٰ دفاعی بندوبست کی بدولت بھارتی نیوی نے سمندر کی طرف سے جنگ چھیڑنے کی جرات نہیں کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...