Home Uncategorized ‎بالوں کو سیدھا کرنے والی مخصوص مصنوعات گردوں کے لئے انتہائی مضر

‎بالوں کو سیدھا کرنے والی مخصوص مصنوعات گردوں کے لئے انتہائی مضر

Share
Share

‎تیونس: ہیئر سیلون میں بالوں کو سیدھا کروانے کیلئے آئی نوجوان خاتون کو گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد طبی ماہرین نے بالوں کی مصنوعات کے حوالے سے وارننگ جاری کردی ہے۔

‎میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں رپورٹ کیا گیا ہے جس میں ایک 26 سالہ تیونس کی خاتون جون 2020 سے جولائی 2022 کے درمیان ہیئر سیلون میں متعدد سیشنز کے دوران گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہوئیں۔

‎رپورٹ فرانسیسی ڈاکٹروں نے تیار کی جسے جریدے کے ایڈیٹر کے پاس بھیجا گیا۔ ڈاکٹروں نے بالوں کو ہموار اور سیدھا کرنے والی بعض مصنوعات کو گردوں کے نقصان سے منسلک کیا ہے۔

‎ماہرین نے بتایا کہ جب خاتون چیک اپ کیلئے آئیں تو انہیں پہلے سے کوئی طبی مسائل درپیش نہیں تھے۔ خاتون کوالٹی، بخار، اسہال اورکمر میں شدید درد تھا۔

‎ڈاکٹروں نے تحقیق کے بعد نوٹ کیا کہ علامات انہی دن ظاہر ہوئیں جن جن دنوں خاتون سیلون گئیں۔ خاتون نے ہیئر سیلون میں ہر سیشن کے دوران کھوپڑی پر زخم اور جلن کی اطلاع دی۔ معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے پایا کہ خاتون کے خون میں creatinine کی سطح بڑھی ہوئی تھی جو کہ بالوں کی مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکل کا نتیجہ ہے۔

‎خاتون جب سیلون جاتیں تو ہیئر اسٹائلسٹ ان کے بالوں پر ایک کریم لگاتا جس میں 10 فیصد glyoxalic acid ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل وہی ہے جسے محققین گردوں کیلئے مضر بتاتے ہیں۔

‎ایڈیٹر کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ گلائی آکسیلک ایسڈ جو کہ گرودوں کیلئے زہر ہے، ایسی مصنوعات سے پرہیز کیا جائے اور بہتر ہوگا کہ ایسی مصنوعات پر پابندی عائد کردی جائے۔ مضمون میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیل میں 26 مریضوں کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس میں بالوں کو سیدھا کروانے کے بعد گردے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...