Home Uncategorized چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ’توبہ توبہ‘ ریلیز، مداحوں نے مزاحیہ تبصروں کا طوفان برپا کر دیا

چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ’توبہ توبہ‘ ریلیز، مداحوں نے مزاحیہ تبصروں کا طوفان برپا کر دیا

Share
Share

لندن: معروف سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا ’توبہ توبہ‘ ریلیز کر دیا ہے، جسے سن کر سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے دھوم مچا رہے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے بھارتی پنجابی گانے ’توبہ توبہ‘ کا مزاحیہ ورژن جاری کیا ہے جو کرن اوجلا نے گایا اور وکی کوشل نے پرفارم کیا تھا۔

چاہت کا یہ نیا گانا سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہو گیا اور مداحوں نے مزاحیہ تبصروں کا طوفان برپا کر دیا۔

کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ کرن اوجلا اور وکی کوشل “رو رہے ہوں گے” جب انہوں نے چاہت کا یہ نیا ورژن سنا ہوگا۔ جبکہ دوسرے مداحوں نے کہا کہ وکی کوشل کو اس ریمکس پر مزاحیہ انداز میں ڈانس کرنا چاہیے۔

 

چاہت فتح علی خان کا پہلا وائرل ہٹ ’بدو بدی‘ تھا جس نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے تھے، لیکن کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے یہ گانا دوبارہ یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔ تاہم، اس مشکل کے باوجود، چاہت کی شہرت میں کمی نہیں آئی اور وہ اپنے منفرد انداز سے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...