Home Uncategorized چاہت فتح علی خان سے متعلق”سمپسنز“کارٹون کی پیشگوئی،اداکارعمران عباس نے تصویر شیئرکردی

چاہت فتح علی خان سے متعلق”سمپسنز“کارٹون کی پیشگوئی،اداکارعمران عباس نے تصویر شیئرکردی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مستقبل کے متعلق پیشگوئی کرنے والی کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ میں بیسْرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو دکھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

مستقبل کی پیشگوئی سے مشہور ‘دی سمپسنز’ کارٹون سیریز کی نشریات کا آغاز سال 1989 میں ہوا تھا، اس کارٹون میں کئی ایسے واقعات دکھائے گئے ہیں جنہیں حقیقت میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔

‘دی سمپسنز’ کارٹون میں دکھائے گئے متعدد واقعات کے سچ ہونے کے بعد اب پاکستانی اسٹار عمران عباس نے کارٹون میں ایک اور پیشگوئی کا انکشاف بھی کردیا ہے۔

عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ‘دی سمپسنز’ کارٹون کی ایک قسط کی تصویر شیئر کی جس میں نظر آنے والے شخص کا حْلیہ بالکل چاہت فتح علی خان جیسا ہے۔

مذکورہ تصویر میں چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھنے والے شخص کے ساتھ کارٹون کریکٹر ‘میگی’ بھی موجود ہے، جسے وائرل گانے ‘بدوبدی’ کی ماڈل وجدان راوٴ کہا جارہا ہے۔

عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ سمپسنز کارٹون کی پیشگوئی ایک بار پھر سچ ثابت ہوئی جیسے ماضی میں ہوتی آئی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ سمپسنز نے پہلے ہی اپنی قسط میں پیشگوئی کردی تھی کہ ہم پر چاہت فتح علی خان کا عذاب مسلط ہوگا۔

عمران عباس کے انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ عذاب ہم پر ہی نازل ہونا تھا؟

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...