Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی نو مئی کے 10 نامزد مقدمات میں گناہ گار قرار

چیئرمین پی ٹی آئی نو مئی کے 10 نامزد مقدمات میں گناہ گار قرار

Share
Share

اسلام آباد:سانحہ نو مئی کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کر لی، ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار دے دیا۔

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 4 سو سے زائد شواہد ملے۔

جے آئی ٹی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گنہگار قرار دیا گیا، جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضع ہوا۔

حکام جے آئی ٹی کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد بھی دوران تفتیش ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔

جے آئی ٹی حکام کے مطابق دیگر 9 مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، 14 مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...