Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں پھر توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں پھر توسیع

Share
Share

راولپنڈی :احتساب عدالت کی اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع کر دی، نیب کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین سے مزید دو روز تفتیش کی اجازت دے دی، نیب ٹیم میں مظفرعباسی، عرفان اللہ، عمرندیم، محسن ہارون، آصف منیر، وقارالحسن اور بیرسٹر اویس ارشاد شامل تھے۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ سے بحال درخواست ضمانت میں بھی 29 نومبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

سابق وزیر نوازشریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف...

جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آ گیا

اسلام آباد:جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ...

کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے،پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی:عوام پاکستان پارٹی کے کنوینیر،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے...

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ...