Home نیوز پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پراعتراضات دور ،سماعت کل ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پراعتراضات دور ،سماعت کل ہوگی

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پراعتراضات دور کردیئے۔سماعت کل ہوگی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک چیز ذہن میں رکھیں جیلوں کے رولز میں جو سہولت ہے وہی آرڈر کریں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی اے شیرافضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے دیا گیا پاور آف اٹارنی پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں کے حوالے سے رولز دستیاب ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو قانون قاعدہ ہو گا۔بتا دیجئے گا۔اس کے مطابق آرڈر کر دوں گا۔جو وکلا ملنا چاہتے ہین دو تین دن بتا دیں اس لحاظ سے آرڈر کر دیں گے۔میں اعتراضات دور کر دیتا ہوں، درخواست کو نمبر لگے گا اور کل سماعت کیلئے مقرر ہو جائے گی۔

وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور انکے وکلاء کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

Share
Related Articles

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

سلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد قوم...

پاکستان نیوی کا سمندری تجارت کو درپیش کثیر جہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے “آپریشن محافظ البحر” کا آغاز

راولپنڈی:علاقائی سمندری سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال اور اہم سمندری راستوں کو ممکنہ...