Home نیوز پاکستان بجلی کے صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام چیلنج

بجلی کے صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام چیلنج

Share
Share

لاہور: حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

بجلی کے ٹیرف سے متعلق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیپرا اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پروٹیکٹو ٹیرف لگایا، 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو نان پروٹیکٹو ٹیرف لگایا گیا، شہریوں پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا حکم دیا جائے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...