Home نیوز پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025،آئی سی سی وفد کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں سہولتوں کا جائزہ

چیمپئنز ٹرافی 2025،آئی سی سی وفد کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں سہولتوں کا جائزہ

Share
Share

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 2 رکنی وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی تیاریوں کے حوالے سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔

آئی سی سی کا 2 رکنی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں پر آج ایونٹ آپریشنز کی سینئر منیجر سارا ایڈگر اور منیجر عون زیدی پر مشتمل وفد نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سہولتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے وفد کو مختلف امور پر بریفنگ بھی دی۔

وفد نے پی سی بی کے عہدیداروں کے ہمراہ سٹیڈیم کی مین بلڈنگ میں پویلین اور ہاسپیٹلٹی باکسز کا جائزہ لیا اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز کی سہولتوں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا پریکٹس ایریا بھی دیکھا۔

وفد اب اسلام آباد جائے گا جہاں ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے وفد کو جوائن کریں گے اور پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور سے قبل وفد نے کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...