Home sticky post 4 چیمپئنز ٹرافی، بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا

چیمپئنز ٹرافی، بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا

Share
Share

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

رپورٹس کے مطابق جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث اب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونلی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، 21سالہ کوپر کونولی 3 ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنِیکل کمیٹی کی جانب سے بھی آسٹریلوی سکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں، سونیا حسین

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے...

ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز...

قلات میں قومی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، چار زخمی

قلات:بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی...

آئی سی سی لاجسٹک پارٹنر کا پاکستان کو اپنی طرز کے پہلے موبائل چینجنگ روم کا عطیہ

کراچی:آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی...