Home تازہ ترین چیمپئنز ٹرافی،بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

چیمپئنز ٹرافی،بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

Share
Share

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، انگلش بلے باز جو روٹ 120 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فل سالٹ اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم فل سالٹ 12 کر آؤٹ ہوگئے، تیسرے نمبر پر آنیوالے بلے باز جیمی سمتھ 9 رنز بناکر چلتے بنے، بین ڈکٹ 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

چوتھے نمبر پر آنیوالے بلے باز جوروٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا اور 120 رنز کی شاندار اننگزکھیل کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک 25، کپتان جوز بٹلر 38 رنز بناکر چلتے بنے۔

انگلینڈ کی چھٹی لیام لیونگسٹون کی گری جو 10 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، جیمی اوورٹن 32، جوفرا آرچر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران نے 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 3 وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئیں، رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تاہم اوپنر بلے باز ابراہیم زدران نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 177 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی 40، 40 جبکہ عظمت اللہ عمرزئی 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 ، لیام لیونگسٹون نے 2 جبکہ جیمی اوورٹن اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

جرمن سفیرکی عید کے روز شلوار قمیض پہن کر پاکستان مونومنٹ آمد،عید مبارک کا خصوصی پیغام بھی دیا

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر عید کے روز شلوار...

آرمی چیف کا وانا، ڈی آئی خان کا دورہ، مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے...

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد ، نواز شریف سے ملاقات

لاہور:وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے...

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔...