Home کھیل چیمپئنز ٹرافی،انگلینڈ پاکستان میں ہی انعقاد کا خواہشمند

چیمپئنز ٹرافی،انگلینڈ پاکستان میں ہی انعقاد کا خواہشمند

Share
Share

کراچی: انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہی انعقاد کا حامی ہے، بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ کی اپنے ملک میں میزبانی کی خواہش بھی ظاہر کردی۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاک بھارت ٹیسٹ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش رکھتے ہیں، حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں دونوں بورڈز کے حکام کا موڈ خوشگوار تھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب سیاست حائل ہو۔

پاکستان کو آئندہ برس فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے ، بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرانے کی کوشش میں ہے ،دیگر باقی ٹیموں کو پاکستان کے سفر میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، انگلینڈ نے بھی مکمل ایونٹ پاک سرزمین پر ہی ہونے کی حمایت کردی۔

اس حوالے سے ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے پی سی بی کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش ظاہر کردی۔

گذشتہ کچھ عرصے سے روایتی حریفوں کے انگلینڈ میں ٹیسٹ کی باتیں ہورہی ہیں، لارڈز، اوول اور ایجبسٹن میزبانی کی خواہش بھی ظاہر کرچکے۔

رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہر کوئی اس میچ کی میزبانی چاہتا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ انگلینڈ میں ایسے میچ کا انعقاد ناممکن ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ، بی سی سی آئی اور دونوں ممالک کے درمیان سیاست چلتی رہتی ہے، گذشتہ ہفتے ہم سری لنکا میں آئی سی سی میٹنگز کیلیے تھے جہاں پر ہم نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کو ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب اس میں سیاست کا عنصر آجائے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...