Home کھیل ‎چیمپئینز ٹرافی،آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئے

‎چیمپئینز ٹرافی،آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئے

Share
Share

کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئے۔

بھارت کی سازش کامیاب نہ ہوسکی، آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ جہاں وہ انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہولیات کا جائزہ لیا اور مقامی گراؤنڈ اسٹاف کیساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا۔

ایٹکنسن کراچی کے بعد لاہور اور پھر راولپنڈی کا دورہ کریں گے، جہاں چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز شیڈول رکھے جائیں گے، گزشتہ ماہ آئی سی سی کی 3 رکنی ٹیم نے وینیوز کا جائزہ لیا تھا۔

ایونٹ فروری 2025 میں پلان کیا گیا ہے اور پی سی بی نے پہلے ہی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کے ساتھ ان تین مقامات پر میچز کا شیڈول شیئر کرچکا ہے۔

8 ٹیموں کا ٹورنامنٹ 2 ہفتوں تک جاری رہنے کی توقع ہے تاہم ابھی تک تاریخوں کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...