Home سیاست یاسمین راشد، اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد

یاسمین راشد، اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد

Share
Share

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سابق وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے کے گواہان کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا اور مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...