Home سیاست جناح ہاؤس حملے میں روپوش ملزموں کی شناخت مکمل

جناح ہاؤس حملے میں روپوش ملزموں کی شناخت مکمل

Share
Share

لاہور: جناح ہاؤس حملے میں 29 روپوش ملزموں کی شناخت ہو گئی، عدالت نے 29 ملزموں کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 28 نومبر کو ملزموں کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، تفتیشی افسر نے ملزموں کی شناخت پریڈ رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ تمام 29 ملزم شناخت ہو چکے ہیں۔

تفتیشی افسر نے رپورٹ میں کہا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...