Home سیاست چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نظر بند کر دیا گیا

چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نظر بند کر دیا گیا

Share
Share

راولپنڈی :سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو ڈسڑکٹ جیل لاہور سے منتقل کرکے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں نظر بند کر دیا گیاضلعی انتظامیہ لاہور نیچودھری پرویز الہی کے 3 ایم پی او کے تحت 30 دن کی نظربندی کے احکامات جاری کررکھے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو لاہور پولیس کڑی سیکورٹی میں ڈسڑکٹ جیل لاہور سے لیکر بدھ کی صبح سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی پہنچی جہاں پولیس نے چودھری پرویزالٰہی کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں نظر بند کرنے کے ٍڈی سی لاہور کی جانب سے جاری 3 ایم پی او کے تحت احکامات بھی جیل انتظامیہ کے حوالے کیے۔

سینٹرل جیل اڈیالہ پہچائے جانے پر جیل کے میڈیکل آفیسر نے چودھری پرویز الہٰی کا میڈیکل چیک اپ کیا اور میڈیکل کے بعد چودھری پرویزالٰہی کی سیکورٹی بھی یقینی بناتے ہوئے انھیں ہائی سیکورٹی بیرک میں منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ ڈی سی لاہور نے لاہور پولیس کی سفارش پر 16 جولائی کو 3 ایم پی او کے تحت 30 دن کی نظر بندی کے احکامات جاری کررکھے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو لاہور سے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی انتظامی بنیادوں پر منتقل کیاگیا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...