Home نیوز پاکستان چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا سپریم کورٹ ججز کے اعزاز میں عشائیہ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا سپریم کورٹ ججز کے اعزاز میں عشائیہ

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے گزشتہ رات عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔تاہم سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عشائیے میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عشائیے کا اہتمام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز کو مدعو کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں سپریم کورٹ کے 15 میں سے 14 ججز نے شرکت کی جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عشائیے میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے عشائیے کا مقصد ججزکے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہر عید کے بعد چیف جسٹس پاکستان ساتھی ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...

بانی پی ٹی آئی کو قیدی کے طور پر نمبر الاٹ ، بشریٰ بی بی کی خواتین بیرکس میں منتقلی

راولپنڈی :بانی تحریک انصاف عمران خان کو قیدی کے طور پر نمبر...