پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے گورنر کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل کے ذریعے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے ٹی وی پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ ’’وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی میٹنگ میں آپریشن عزم استحکام کے مسودے پر دستخط کیے تھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کے بے بنیاد الزامات کی بنا پر انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا ہے، جس میں گورنر خیبرپختونخوا سے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے سرعام معافی مانگنے کا کہا گیا ہے، بصورت دیگر کہا گیا ہے کہ وہ 1000 ملین جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار رہیں۔