Home سیاست وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچا کرکھیلوں کی طرف لانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، ارشد ندیم پاکستان کا فخر ہے، ارشد ندیم کو سرکاری خزانے کے بجائے اپنی جیب سے 50 لاکھ دوں گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جلد ارشد ندیم کو خیبرپختونخوا میں دعوت دیں گے، نوجوان ہمارا فخر اور ہماری امید ہیں، نوجوانوں نے پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سپورٹس ٹریننگ کی وجہ سے ڈٹ کرکھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم سے کہوں گا تین دن کے لئے خیبرپختونخوا آکر نوجوانوں کو جیولن تھرو کی تربیت دیں، ہمارے نوجوان پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے، کھیلوں کے لئے بجٹ مختص کیا ہے، نوجوانوں کو مواقع دیں گے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...