Home تازہ ترین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں، مریم نواز دوست ملک کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دورے کریں گی جبکہ چین کے وزراء، اعلی حکام اور ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ چین میں مختلف ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کی حکمران جماعت کمونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...