Home #ٹرینڈ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ کا آئندہ مالی سال کے لئے 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ کا آئندہ مالی سال کے لئے 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

Share
Share

کرا چی :وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔تعلیم کیلئے 523.7 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے 458.2کے مقابلے میں 12.4فیصد زیادہ ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری تعلیمی بجٹ 136.2ارب روپے سے بڑھا کر 156.2ارب روپے کیا گیا ہے۔
مڈل ایلیمنٹری تعلیم کے لئے 36.2 ارب سے بڑھاکر 42.7ارب روپے کردیا ہے۔سیکنڈری تعلیم کے لئے 68.5ارب روپے سے بڑھاکر 77.2 ارب روپے کردیا ہے۔کالج تعلیم میں 5ارب روپے اضافے کے ساتھ 39.530 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔کالج عمارتوں کی مرمت کے لئے 500ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔غیرملکی یونیورسٹیوں میں ہونہار طلبہ کی اسکالرشپ کے لئے 500ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
غریب اور مستحق طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ملکی یونیورسٹی میں تعلیم کے لئے سندھ آیجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت 2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔11کیڈٹ کالجوں کا معیار بڑھانے کے لئے 1.4ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...