Home تازہ ترین پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات الیکشن کمیشن میں طلب

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات الیکشن کمیشن میں طلب

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیات کو طلب کرلیا۔

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے کئی بار میٹنگز کرنے، خطوط لکھنے اور یاددہانی کے باوجود الیکشن کمیشن کے علم میں ایسا کوئی اقدام نہیں آیا کہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں کوئی اقدام اٹھایا ہوا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسی لیے اس کیس کو الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مورخہ 26 فروری 2025ء کو مقرر کردیا گیا ہے، چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیات پنجاب ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...