Home تازہ ترین چین نے ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت کی مخالفت کردی

چین نے ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت کی مخالفت کردی

Share
Share

بیجنگ:چین نے ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عالمی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری خصوصاً بااثر بڑے ممالک کو اسرائیل ایران تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں بلومبرگ کی رپورٹ کے حوالہ سے ایران پر ممکنہ امریکی حملے سے متعلق سوال پر چینی ترجمان گو جیا کھون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کشیدہ اور حساس ہے اوربے قابو ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔
چین کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہو اور دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔
عالمی برادری، خاص طور پر بااثر بڑے ممالک کو غیر جانبدارانہ موقف اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے تاکہ جنگ بندی ، بات چیت اور مذاکرات کی جانب واپسی کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں، اور علاقائی صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے اور کسی بڑی تباہی کے وقوع پزیر ہونے کو روکا جا سکے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...