Home sticky post 5 امریکی نائب صدر کی جانب سے چینی شہریوں کو ’گنوار‘ کہنے پرچین کا سخت ردعمل آگیا

امریکی نائب صدر کی جانب سے چینی شہریوں کو ’گنوار‘ کہنے پرچین کا سخت ردعمل آگیا

Share
Share

واشنگٹن/بیجنگ:امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے چینی شہریوں کو "گنوار” کہہ کر نیا سفارتی تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

ایک امریکی ٹی وی انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ "ہم چین کے گنواروں سے رقم ادھار لیتے ہیں تاکہ وہ چیزیں خرید سکیں جو چین کے گنوار تیار کرتے ہیں۔

ان کے اس بیان پر چینی حکومت اور عوام نے سخت ردعمل دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے امریکی نائب صدر کے بیان کو جاہلانہ، توہین آمیز اور افسوسناک قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر چینی صارفین نے بھی نائب صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جہاں ایک صارف نے لکھا: "امریکا کے دیہی علاقے سے نکلنے والا یہ شخص خود گنوار ہے جسے بین الاقوامی معاملات کی سمجھ نہیں۔

یادرہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب چین پر 125 فیصد تک ٹیرف لاگو ہوں گے۔

یہ صورتحال دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تناؤ میں مزید اضافہ کر سکتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...