Home sticky post 3 چین کا سخت ردعمل: وائٹ ہاؤس تقریب میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت

چین کا سخت ردعمل: وائٹ ہاؤس تقریب میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت

Share
Share

بیجنگ: چین نے واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے اپنے بیان میں کہا کہ چین ہر قسم کی غیر قانونی اور پرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے اور ایسے واقعات کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے سے متعلق پیش رفت کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ وائٹ ہاؤس کورسپونڈینٹس ڈنر سے منسلک ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جس کے بعد سیکیورٹی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ سمیت دیگر شرکاء کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بروقت سیکیورٹی اقدامات کے باعث صورتحال کو قابو میں رکھا گیا، جبکہ واقعے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے مذمت اور یکجہتی کے بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...